Social Buttons

header ads

Introduction benefits and subject of surah Anfaal



سورۂ اَنفال کا تعارف 


مقامِ نزول: 

صحیح قول کے مطابق یہ سورت مدنی ہے۔اور ایک قول یہ ہے کہ یہ سورت ان سات آیتوں کے علاوہ مدنی ہے جو مکہ مکرمہ میں نازل ہوئیں اور وہ آیت نمبر 30 ’’ وَ اِذْ یَمْكُرُ بِكَ الَّذِیْنَ ‘‘ سے شروع ہوتی ہیں۔  خازن، تفسیر سورۃ الانفال،  ۲ / ۱۷۴ 

رکوع اور آیات کی تعداد: 

اس سورت میں 10 رکوع اور 75 آیتیں ہیں۔  

’’اَنفال ‘‘نام رکھنے کی وجہ : 

اَنفال نَفَل کی جمع ہے اور اس کا معنی ہے غنیمت کا مال، اس سورت کی پہلی آیت میں اَنفال یعنی مالِ غنیمت کے احکام کے بارے میں مسلمانوں کے سوال اور انہیں دئیے جانے والے جواب کا ذکر ہے، اس مناسبت سے اس سورت کا نام ’’سورۂ اَنفال‘‘ رکھا گیا۔  

سورۂ اَنفال کے مضامین:   

      اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں مالِ غنیمت کے احکام ، غزوۂ بدر کا تفصیلی واقعہ اور اس کی حکمتیں بیان    کی گئیں اور مسلمانوں کو جنگ کے اصول سکھائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اس سورت میں یہ مضامین بیان کئے گئے ہیں۔   

(   1   ) …   اللہ    تعالیٰ اور اس کے    حبیب    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی اطاعت کرنے کا حکم دیا گیا اور خوفِ خدا کی فضیلت    بیان کی گئی۔   

(   2   )…   مکہ مکرمہ    سے ہجرت کے وقت تاجدارِ رسالت       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کے خلاف کفار کی سازش اور    اللہ    تعالیٰ    کا اپنے حبیب    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کو کفار کی سازش سے محفوظ رکھنے کا بیان ہے۔   

(   3   ) …    ہر چیز میں ضروری اسباب اختیار کرنے کے بعد    اللہ    تعالیٰ پر توکل کرنے کا حکم دیاگیا۔   

(   4   ) …   مسلمانوں کو کفار کے ساتھ کئے ہوئے معاہدے پورے کرنے اور معاہدہ توڑنے پر ان کے ساتھ سختی کرنے کا حکم دیا گیا۔   

(   5   ) …   کفار کے ساتھ جہاد کرنے کے مقاصد بیان کئے گئے۔   

(   6   ) …   کفار کے دلوں میں دھاک بٹھانے کے لئے مسلمانوں کو جنگی ساز و سامان کی بھر پور تیاری کا حکم دیا گیا۔   

(   7   ) …   اس سورت کے آخر میں قیدیوں کے بارے میں احکام اور مہاجرین و انصار کے مجاہدوں کے فضائل بیان کئے گئے۔   


Post a Comment

0 Comments