ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی:
*بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا-*
ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها اور میری کلاس کا مضمون *علوم دينی* تها- جب استاد کلاس میں تشریف لائے تو انہوں نے شاگردوں سے سؤال کیا:
*آپ کی نظر میں کون لوگ نماز نہیں پڑهتے?*
ایک شاگرد نے بڑی معصومیت سے کہا:
جو لوگ مرگئے ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے❗
دوسرے شاگرد نے شرمندگی سے جواب دیا:
جن لوگوں کو نماز پڑهنا نہیں آتی❗
تیسرا بچہ اپنی جگہ سے کهڑا ہوا اور نہایت معقول جواب دیا:
جو لوگ مسلمان نہیں ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے❗
اسی طرح ایک اور بچہ نے جواب دیا:
جو لوگ کافر ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے❗
اسی ترتيب سے پانچویں بچہ نے جواب میں کہا:
جو لوگ خدا سے نہیں ڈرتے وہ لوگ نماز نہیں پڑهتے❗
تمام شاگردوں نے اپنے نظريات بیان کردئیے-
لیکن❗
*میں سوچوں میں ڈوب گیا*
کہ میں ان میں سے کونسا ہوں؟
آیا میں مرگیا ہوں ؟
نہیں تو!
کیا مجهے نماز پڑهنا نہیں آتی ؟
آتی ہے.
آیا میں مسلمان نہیں ہوں ؟ الحمداللّٰه كہ ہوں
کیا میں اپنے پروردگار سے نہیں ڈرتا؟
ڈرتا ہوں،
آیا مگر میں کافر ہوں ؟ نعوذباللّٰه
پهر میں کیوں نماز نہیں پڑهتا ؟
میں اپنے آپ سے کہنےلگا:
اگر قبر کی پہلی رات مجهسے سوال کیا گیا كہ:
تم زنده تهے.
نماز بهی آتی تهی.
مسلمان بهی تهے.
اللہ سے ڈرتے بهی تهے.
پهر بهی تم نے نماز کیوں نہیں پڑهی ⁉
میرے پاس کیا جواب ہے...کیا کہونگا میں آخر؟
جهرجهری آگئ مجهے, اور اسی دن مصمم ارادہ کر لیا کہ اب کبهی نماز ترک نہیں کرونگا.
صرف ایک مصصم و سنجیدہ ارادہ کی ضرورت ہے آپ بهی اس بارے میں ضرور سوچئے گا اور عمل کیجیے گا -
اگر آپ کو بهی سوچنے پر مجبور کر دیا تو مہربانی فرما کر آگے بهیجیں-
شاید کسی بے نمازی کی طرف رحمت کا در کهل جائے!
حدیث ۔
🌹 *الصلوه عماد الدین* 🌹
🌹 نماز دین کا ستون ہے 🌹
- نماز قائم کریں قبل اس کے آپ کی نماز پڑھی جاۓ ۔
0 Comments